راولپنڈی: تین ملکی سیزیز کے آخری گروپ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا،فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
سیریز کے اہم ترین میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 184 رنز بنائے، جواب میں ٹیم پاکستان 7 وکٹوں پر 178 رنز بناسکی۔کپتان سلمان علی آغا 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان نے 33 اور محمد نواز نے 27 رنز بنائے۔ بابر اعظم کوئی رن اسکور نہ کرسکے۔4وکٹیں لینے پر دشمانتھا چمیرا کو مین اآف دی میچ قرار دیا گیا۔
سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کوشل مینڈس 40، کپتان داسن شناکا 17، پتھم نسانکا 8 اور کوشل پریرا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب 1، 1 وکٹ لے سکے۔
اسکواڈ:
پاکستان: سلمان علی آغا ( کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان ، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا۔
سری لنکا: داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامل مشارا، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، جینتھ لیانگے، پون رتنائیکے،ونندو ہسارنگا، دشمانتا چمیرا، مہیش ٹھیکشانا، ایشان ملنگا
🚨 TOSS & PLAYING XI 🚨
Pakistan win the toss and opt to field first 🏏
Our team for today's match 🇵🇰#PAKvSL | #BackTheBoysInGreen | #CricketKiJeet pic.twitter.com/D3sON0sanp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2025
راولپنڈی میں کھیلے جارہے آج کے میچ میں سری لنکا جیتا تو فائنل میں جگہ بنا لے گا، ہار کی صورت میں فائنل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا، جو ہفتے کو کھیلا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos