فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ہانگ کانگ میں آتشزدگی سے اموات 83 ہوگئیں،300 لاپتہ

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی سے اموات کی تعداد 83 ہوگئی، 79 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہانگ کانگ میں ایک بلند و بالا پبلک ہاؤسنگ کمپلیکس میں آگ لگنے سے کم از کم 83افراد ہلاک اور تقریباً 300 لاپتہ ہیں،محکمے کے مطابق10 فائر فائٹرز بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ رات  لگنے والی آگ نے تباہی مچادی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کئی بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خبرایجنسی کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں اب تک 83 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جن میں سے 51 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جب کہ دیگر نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑا۔پولیس نے کنٹرکشن کمپنی کے  تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں دو ڈائریکٹر  اورایک انجینئر شامل ہیں۔

اس حوالے سے ہانگ کانگ فائرسروس حکام کا بتانا ہے کہ رہائشی کمپلیکس کے 8 میں سے4 بلاکس میں لگی آگ پر قابو پایا جاچکاہے جب کہ دیگر  بلاکس میں آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہیں تاہم ایک رہائشی بلاک آگ سے متاثر نہیں ہوا۔

 پولیس کی جانب سے فوجداری تحقیقات کی جائیں گی اس کے علاوہ ہاؤسنگ بیورو کی جانب سے یہ تحقیقات بھی ہوں گی کہ آیا عمارت کی بیرونی دیوار پر حفاظتی مواد ’آگ سے بچاؤ کے معیار پر پورا اترتا ہے‘ یا نہیں۔

چان کا کہنا تھا کہ ’ان کا مقصد ’آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنا اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانا‘ ہے۔

اس سے پہلے، ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا تھا کہ فائر فائٹرز نے کامیابی سے 55 افراد کو بچا لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’جائے وقوعہ پر پیچیدہ حالات کے باوجود، فائر فائٹرز کی ریسکیو کوششیں رکیں گی نہیں‘۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اب تک نو ایمرجنسی شیلٹرز کھولے ہیں، جن میں اس وقت 500 سے زائد افراد ہائش پذیر ہیں۔

دریں اثنا رضاکار گروپ ہانگ کانگ گارڈینز کا کہنا ہے کہ اس کے پاس 20 افراد ہیں جو فلیٹس سے جانوروں اور لوگوں کو بچانے میں مدد کر رہے ہیں۔

عوامی تقریبات منسوخ یا ملتوی

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے پہلے کہا تھا کہ وانگ فوک کورٹ میں آگ لگنے کے بعد حکومت کے زیر اہتمام جشن کی تمام تقریبات منسوخ یا ملتوی کر دی جائیں گی۔ K-pop ایوارڈز کی ایک بڑی تقریب، MAMA ایوارڈز، نے اپنا ریڈ کارپٹ منسوخ کر دیا ہے –

بقیہ ایونٹس کے آگے جانے کی توقع ہے۔ روزانہ لائٹ اینڈ میوزک شو، ایک سمفنی آف لائٹس، بھی اگلے نوٹس تک منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل لی نے یہ بھی کہا تھا کہ سرکاری اہلکار کم عوامی نمائش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔