زخمی نیشنل گارڈز۔فوٹو سی این این

نیشنل گارڈز پرحملے کے زخمی امریکی فوجیوں کی شناخت ۔ ایک خاتون

واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سے زخمی نیشنل گارڈزمیں ایک خاتون بھی ہیں۔ایف بی آئی حکام نے حملے کے متاثرہ نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کی شناخت 20 سالہ سارہ بیکسٹارم اور 24 سالہ اینڈریو وولف کے طور پر کی ہے۔

سی این این کے مطابق اینڈریو وولف کے والدنے بیٹے کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی کیونکہ 24 سالہ نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

وولف مارٹنزبرگ، ویسٹ ورجینیا کا رہنے والا ہے اوروہ 167 ویں ایئر لفٹ ونگ، ویسٹ ورجینیا ایئر نیشنل گارڈ میں خدمات انجام دیتا ہے، اسے 5 فروری 2019 کوفورس میں شامل ہونے کے بعد فورس سپورٹ اسکواڈرن میں بھیجا گیا ۔

سارہ بیکسٹروم کا تعلق مغربی ورجینیا کے سمرس ول سے ہے۔ سارہ نے 26 جون 2023 کو گارڈ سروس شروع کی، اور انہیں 863 ویں ملٹری پولیس کمپنی، 111 ویں انجینئر بریگیڈ، ویسٹ ورجینیا آرمی نیشنل گارڈ میں تعینات کیا گیاتھا۔

ڈی سی میٹروپولیٹن پولیس کے افسر جیف گیرول نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حملہ آور اکیلا تھا ،اس نے فائرآرم (بندوق) اٹھایا اور ماس ٹرانزٹ سٹیشن پر گشت کرنے والے نیشنل گارڈ کے تین اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

سی بی ایس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور کی بندوق میں گولیوں کے چار راؤنڈ تھے، خاتون افسر اس کے حملے کا پہلا نشانہ بنیں۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق خاتون اہلکار کو دو گولیاں لگیں اور وہ فی الفور گر گئیں ۔پھرحملہ آور نے خاتون کی بندوق اٹھائی اور مزیدفائرنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔