واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈزپر فائرنگ سے زخمی خاتون افسر دم توڑگئیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بتایاہے کہ ویسٹ ورجینیا کی انتہائی قابل احترام، نوجوان، شاندار شخصیت سارہ بیکسٹرام چل بسی ہیں۔
20سالہ سارہ اور 24سالہ اینڈریو وولف بدھ کو امریکی دارالحکومت میں پیٹرولنگ کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی جان بچانے کی کوششیں کی گئیں۔ تاہم سارہ بیکسٹارم جاں برنہ ہوسکیں۔
دوسرازخمی نیشنل گارڈ سروس ممبر بھی تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے۔
ان دونوں کو اگست میں واشنگٹن ڈی سی طلب کیا گیاتھاجہاں وہ دیگر نیشنل گارڈ زکے ساتھ امن وامان قائم رکھنے کے فرائض اداکررہے تھے۔
سارہ بیکسٹرام کا تعلق مغربی ورجینیا کے سمرس ول سے ہے۔انہوںنے 26 جون 2023 کو گارڈ سروس شروع کی، اور انہیں 863 ویں ملٹری پولیس کمپنی، 111 ویں انجینئر بریگیڈ، ویسٹ ورجینیا آرمی نیشنل گارڈ میں تعینات کیا گیاتھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos