فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی صدر4 سال بعد 4 دسمبر کوانڈیا کا دورہ کریں گے

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن سنہ 2021 کے بعد 4  دسمبر کو انڈیا پہنچیں گے۔

انڈیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزیرِاعظم نریندر مودی کی دعوت پر روسی صدر ولادیمیر پوتن4 اور 5 دسمبر یعنی دو دن کے دورے پر انڈیا آرہے ہیں۔ صدر پوتن 23ویں انڈیا روس سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

اس دورے کے دوران صدر پوتن وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈین صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں روسی صدر کے دورے کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ یہ دورہ انڈیا اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی امور پر بھی بات چیت بھی ہوگی۔

صدر ولادیمیر پوتن نے اس سے قبل سنہ 2021 میں انڈیا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ وہ فروری 2022 میں یوکرین کے ساتھ جنگ ​​شروع ہونے کے بعد سے انڈیا کا دورہ نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔