2نہتے فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل پراقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوامِ متحدہ نے مغربی کنارے میں 2 نہتے فلسطینیوں کی اموات کو ماورائے عدالت قتل قراردیاہے۔

عالمی ادارے کے دفتر برائے انسانی حقوق نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دو فلسطینیوں کی شہادت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ بظاہر ماورائے عدالت قتل کے زمرے میں آتا ہے۔

جنیوا میںاقوامِ متحدہ کی بریفنگ کے دوران ترجمان جیریمی لارنس نے کہا کہ ہم اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں جمعرات کو جنین میں دو فلسطینی مردوں کے کھلے عام قتل پر صدمے میں ہیں۔ یہ ایک اور واقعہ ہے جو قانون سے باہر موت کے گھاٹ اتارے جانے کے مترادف ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی اس واقعے کے حوالے سے ایک "گہرے اور جامع” تحقیقاتی عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر کے مطابق "یہ مختصر اقدامات کے ذریعے موت کی نیند سلانے کی کارروائی قرار دی جا سکتی ہے جو جمعرات کو اسرائیلی فورسز نے دو فلسطینی مردوں کے خلاف اس وقت انجام دی جب وہ خود کو حوالے کر رہے تھے”۔

فلسطینی ٹیلی وژن پر نشر وڈیو میں دکھایا گیا کہ مذکورہ دونوں فلسطینی مرد جنھیں جمعرات کو اسرائیلی فورسزنے گولی ماردی تھی، چھاپے کی کارروائی کے دوران غیر مسلح اور مکمل طور پر دست برداری کی حالت میں نظر آ رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔