لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

لورالائی: لورالائی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آج صبح ہلکے درجے کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز لورالائی سے 23 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد علاقے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ رہائشیوں کے مطابق جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جس سے لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔