واشنگٹن: امریکا میں مقیم افغان برادری نے صدر ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد افغانوں کی امیگریشن درخواستیں روکی نہ جائیں۔
امریکن افغان کمیونٹی نے فائرنگ کے واقعے کو ایک فرد کا مجرمانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ یہ کسی کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتا۔ کمیونٹی کے مطابق اس واقعے کو بنیاد بنا کر تمام افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں روکنا غیر منصفانہ ہے۔
ایک افغان شہری نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے درخواست کی کہ امیگریشن کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے۔ ایک اور شہری نے بتایا کہ افغانستان میں طالبان کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات تھیں اور اب امریکا میں بھی مسائل شروع ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کو گولی مارنے والے واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر روک دی تھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos