سوات،فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی

سوات: خیبرپختونخوا کے علاقے فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہاڑی راستوں کی مشکلات اور شدید دھوئیں کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں آگ پر کنٹرول کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں تاکہ آگ کی شدت کم کی جا سکے اور کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔