وادیٔ کاغان، ناران: بابو سر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ یہ روڈ وادیٔ کاغان کے ٹاؤن ناران کو چلاس سے ملاتا ہے، تاہم ڈی سی دیامر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے بند ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شدید برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر خطرناک اور پھسلن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، اور دیامر اور خیبر پختونخوا کی حدود سے سکیورٹی بھی واپس بلا لی گئی ہے۔
اس پیشِ نظر ڈی سی دیامر نے اعلان کیا ہے کہ بابوسر روڈ تاحکم ثانی بند رہے گا، اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس روڈ پر سفر کرنے کی کوشش نہ کریں تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos