لیک ویو پارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،1جاں بحق،4زخمی

اسلام آباد: لیک ویو پارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور چار شدید زخمی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور پھر سیدھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ چار دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم ابھی تک ذمہ داروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔