اسلام آباد:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،اے ایس آئی علی اکبر جاں بحق

اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں سی ڈی اے چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق زخمی اے ایس آئی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔