بھارت نے مبینہ طور پر پاکستانی ڈراموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں نیٹ فلکس پر بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔
اداکار و گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں، اسی لیے وہ سرحد پار پاکستانی سیریلز کی رسائی محدود کر رہے ہیں۔
فرحان سعید نے کہا کہ عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ نئی نسل کے ناظرین پاکستانی ڈرامے بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور بھارتی صارفین بھی پاکستانی سیریلز کی بڑی تعداد تلاش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ناظرین پاکستانی ڈراموں کو بے حد پسند کرتے ہیں اور کئی بھارتی اداکار بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تعریف کر چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos