پنجاب: برسوں عدالتی چکر کاٹنے والے ہزار سے زائد خاندانوں کو زمین کی ملکیت واپس مل گئی
پنجاب حکومت نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے تحت صرف دو دن میں 1005 زمینوں کے کیسز نمٹا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
وزیراعلیٰ آفس کے مطابق، ’’جس کی ملکیت، اسی کا قبضہ‘‘ کے اصول کے تحت برسوں سے عدالتوں کے چکر کاٹنے والے ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں ان کی زمینوں کا حق واپس ملا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ریونیو حکام نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ دو روز میں 1005 کیسز نمٹائے گئے جو پنجاب حکومت کی کارکردگی کا نیا سنگِ میل ہیں۔
مریم نواز شریف نے اجلاس میں کہا کہ زمینوں سے متعلق خواتین کے کیسز کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے اور فیصلہ ہونے کے بعد فوری قبضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ کوئی تاخیر، سفارش یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور زمین کا اصل مالک عملی قبضے تک مکمل حق کا مالک ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos