پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر تبصرہ،آسٹریلوی کرکٹرمشکل میں پڑ گئے۔
رپورٹس کے مطابق اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے کے دوران عثمان خواجہ نے آئی سی سی کی جانب سے "بہت اچھی” قرار دی گئی پرتھ پچ کے بارے میں نامناسب ریمارکس دیے، جس پر اب کرکٹ آسٹریلیا برہمی کا اظہار کر رہا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پبلک میں ایسے تبصرے کرنا کھلاڑی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ ادارہ عثمان خواجہ سے باضابطہ وضاحت طلب کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور اگر ضروری سمجھا گیا تو کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔
عثمان خواجہ اس وقت پہلے ہی تنقید کی زد میں ہیں، کیونکہ پرتھ ٹیسٹ سے قبل گولف کھیلتے ہوئے وہ کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے اور اس وجہ سے میچ میں اوپننگ نہیں کر سکے تھے۔ بعد ازاں سابق کھلاڑیوں نے انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
اس کے باوجود انہیں 4 دسمبر سے شروع ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ برسبین ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، تاہم میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos