سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی نیلامی میں 1609 میں سپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور میں ڈھالا گیا نایاب سنہری سکہ 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (تقریباً 3.5 ملین ڈالر) میں فروخت ہو گیا، جس نے یورپ کی نیلامی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ منفرد سکہ، جس کا وزن 339 گرام ہے، سپین کے شہر سیگوویا میں امریکا سے لائے گئے سونے سے تیار کیا گیا تھا۔ اس سکہ کو شاہی طاقت اور دولت کے اظہار کے لیے بنایا گیا تھا اور اس کی مالیت اُس زمانے میں کئی برسوں کی تنخواہوں کے برابر سمجھی جاتی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نادر سکہ کئی صدیوں تک غائب رہا اور 1950 کی دہائی میں امریکا میں دوبارہ منظر عام پر آیا۔ موجودہ خریدار کی شناخت تاحال ظاہر نہیں ہوئی۔ نیلام گھر کے بانی کے مطابق یہ سکہ شاہی تحفہ تھا، اور خریدار کو بادشاہوں جیسا اعزاز حاصل ہوگا۔
یہ سکے نے سابقہ یورپی ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو ہبسبرگ حکمران فرڈینینڈ سوم کے 100 ڈکیٹ کے لیے 195 لاکھ فرانک میں قائم تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos