اسلام آباد: مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیرِ نو اور بحالی میں اہم کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استحکام فورس (ISF) کا کردار صرف جنگ بندی کی نگرانی اور سرحدوں کے تحفظ تک محدود ہونا چاہیے، جبکہ پاکستان کی شمولیت تعمیرِ نو، مالی امداد، تکنیکی معاونت اور طبی خدمات میں زیادہ ہونی چاہیے۔
بدر عبدالعاطی نے بتایا کہ مصر جلد غزہ کی بحالی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا اور اس موقع پر پاکستان کی شراکت اہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے اور علاقائی تنازعات میں سیاسی حل اور مکالمے کی ضرورت ہے۔
مزید براں، مصری وزیر نے پاکستان اور مصر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos