ہر مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے،افغان سفیر کا پیغام

 

اسلام آباد: پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ افغان طالبان ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں اور تنازعات کے حل کے لیے پرامن طریقے اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔

 

افغان میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اسلامی ممالک نے مذاکرات کے متعدد دوروں میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی ہر مسئلہ پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

 

سردار احمد شکیب نے مزید کہا کہ افغانستان امن کا خواہاں ہے اور اسلامی ممالک کابل اور اسلام آباد کے درمیان تنازعات کے حل میں مؤثر ثالث ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں اسلامی ممالک کے کردار کو نہایت ضروری قرار دیا۔

 

سفیر نے واضح کیا کہ امارت اسلامی نے ہمیشہ مذاکرات کو کسی اور آپشن پر ترجیح دی ہے اور مستقبل میں بھی یہی رویہ اختیار کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔