سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے ایک مسافر کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کرلیا۔ مسافر کے جوتوں اور سامان سے 1 کلو 160 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے کے قریب بتائی جارہی ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اسکریننگ کے دوران مشکوک اشیا کی نشاندہی پر مسافر کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے نتیجے میں جوتوں کے اندر انتہائی مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن اور سامان میں موجود مزید ضبط شدہ مواد برآمد ہوا۔
اے ایس ایف نے گرفتار ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا ہے، جہاں اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے این ایف اسمگلنگ کے ممکنہ نیٹ ورک اور بیرونی رابطوں کی جانچ بھی کر رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos