ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجر کیمپ خالی،گھروں کی مسماری کا عمل شروع

 

چاغی : بلوچستان کے چاغی میں ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے اور کیمپ میں موجود گھروں اور دکانوں کی مسماری شروع کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور دالبندین رائفل کی کارروائی کے تحت کیمپ میں رہائش پذیر تمام مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد باقاعدہ دستاویزات کے ساتھ افغانستان واپس بھیجا گیا۔ گردی جنگل کیمپ میں تقریباً 70 ہزار افغان مہاجرین مقیم تھے جنہیں مکمل طور پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کیمپ کے خالی ہونے کے بعد انتظامیہ نے مکانات اور دکانوں کی توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے، اور فوٹیج میں خالی مکانات کی مرمت یا مسماری کا عمل دیکھا جا سکتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ تمام کارروائیاں ریاستی پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہیں، اور اسی طرح 26 نومبر 2025 سے لجّے افغان مہاجر کیمپ میں بھی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ لجّے کیمپ خالی ہونے کے بعد وہاں موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔