کراچی؛ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک جوڑے کو ان کے گھر میں فائرنگ کرکے جاں بحق کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے میاں محمد ارشد اور ان کی بیوی صائمہ بی بی کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، اور خاتون کی یہ دوسری شادی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے سابقہ شوہر نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔