دبئی:متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ دسمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات فیول پرائس کمیٹی نےدسمبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور ملک کی معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔
سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.63 درہم سے 2.70 درہم فی لیٹر کردی گئی جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت میں 2.51 درہم سے 2.58 درہم فی لیٹر کردی گئی۔
اسی طرح ای پلس 91 کی قیمت میں بھی 2.44 سے 2.51 درہم فی لیٹر ہوگئی جب کہ ڈیزل کی قیمت 2.67 سے بڑھ کر 2.85 ہوگئی۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتیں ہر ماہ عالمی منڈی کے رجحانات کے مطابق تبدیل کی جاتی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos