فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے۔

پشاور میں نجی ٹی وی  سےگفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔

اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات کریں گے، ضم اضلاع میں خصوصی افراد کیلئے بھی بسوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے، خصوصی افراد کیلئے ہم بسیس اور ویل چیئر دے رہے ہیں۔

نھوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر شوکت خانم اسپتال بنا رہے تھے تو پوری پاکستانی قوم نے اپنا حصہ ڈالا، شوکت خانم اسپتال میں آج کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، ہم اپنے وسائل سے غریب لوگوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 18 سال تک کے یتیم بچوں کو پیسے دیں گے، احساس امید کارڈ کے تحت یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔