بھارتی فوج کادورمار سپرسانک براہموس کروزمیزائل تجربہ

بھارتی فوج نے خلیج بنگال میں براہموس سپرسونک کروز میزائل کا تجربہ کیاہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق ر ہنمائی اور کنٹرول کے جدید نظام سے لیس میزائل نے ہدف کو درستی کے ساتھ نشانہ بنایا ۔تجربے سے براہموس میزائل کی کارکردگی، پروازکی رفتار میں استحکام اور ٹارگٹ پر موثر طورسے گرنے کی توثیق ہوئی۔

بھارتی میڈیاکے سوشل میڈیا اکائونٹس پر کہاگیاہے کہ اس تجربے سے بھارتی فوج کی طویل فاصلوں تک مارکرنے کی صلاحیت کو جانچاگیاہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کمان کی براہموس یونٹ،ٹرائی سروسز انڈمان اور نکوبار کمانڈنے یہ تجربہ انجام دیا۔

میزائل ٹیسٹ سے جنگی حالات کے تحت آپریشنل مقاصد کو پورا کیاگیا جس نے براہموس یونٹس کی اعلیٰ آپریشنل تیاری اورحملے کو موثر درستی سے مکمل کرنے کی صلاحیت کی تصدیق ہوتی ہے۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نے میزائل کے کامیاب جنگی تجربے کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔