رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کو برا بھلا کہا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران پر تنقید کی، لیکن نواز شریف اور شہباز شریف نے کبھی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے ان کے اس بیان کا جواب دے دیا اور سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کی صورتحال پیدا ہوئی۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے لیے ان جیسے لوگوں کو برا بھلا کہا۔ مستقبل میں پی ٹی آئی میں رہنے یا ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خفیہ ملاقاتیں یا رابطے نہیں کیے اور اس وقت کسی جماعت میں نہیں ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اس وقت ایسی پوزیشن میں ہیں کہ جو اچھا لگتا ہے اس کی تعریف کرتے ہیں اور جو برا لگتا ہے اس کو برا کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں شیر افضل مروت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ان کی نشست پر ملاقات کی اور مصافحہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے انہیں نواز شریف سے بھی ملایا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی اور ایک ٹی وی شو میں نواز شریف کے ظرف کی تعریف کی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos