راولپنڈی، پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے مشترکہ فوجی مشق واریر IX کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان سالانہ نویں ایڈیشن ہے، جس کا مقصد فوجی تعاون کو فروغ دینا، پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری لانا اور جدید جنگی طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے۔
واریر IX مشق 1 دسمبر 2025 کو شروع ہوئی اور اس میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور تزویراتی شراکت داری پر مبنی ہے، اور یہ مشق دونوں ممالک کے مضبوط فوجی تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
مشق کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (NCTC)، پبی میں منعقد ہوئی، جس میں منگلا کور کمانڈر میجر جنرل بیان شیاؤمنگ، ڈپٹی چیف آف اسٹاف، ویسٹرن تھیٹر کمانڈ، پی ایل اے، اور پاکستان اور چین کے دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos