پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس میں کئی اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کے 15 نکاتی ایجنڈے میں مختلف بلز کی منظوری شامل ہے۔

 

اس اجلاس میں قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2025، اور حیاتیاتی و زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 کی منظوری متوقع ہے۔

 

ایجنڈے کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023، نیشنل یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے قیام کا بل 2023، اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023، اور گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 بھی منظور کیے جائیں گے۔

 

پارلیمنٹ کے اس مشترکہ اجلاس میں متوقع بلز کی منظوری کے بعد مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ادارہ جاتی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔