انگلینڈ: ریذیڈنٹ ڈاکٹرزکا تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کا اعلان

 

انگلینڈ کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے کرسمس سے قبل اپنی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے حق میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہڑتال 17 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔

ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے میں ناکام رہی ہے اور ملازمتوں کے بحران کو حل کرنے کے لیے کوئی قابل اعتماد منصوبہ پیش نہیں کیا، جس کے باعث ہڑتال ناگزیر ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کو فی گھنٹہ 15 پاونڈ دیے جاتے ہیں، جسے وہ ناکافی قرار دیتے ہوئے اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ ہڑتال ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کے حق میں 14 ویں ہڑتال ہوگی۔

واضح رہے کہ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کی میڈیکل ورک فورس کا تقریباً نصف حصہ ہیں اور ہڑتال کے اثرات صحت کے شعبے میں نمایاں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔