پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سرفراز احمد ٹیم منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے جبکہ سرفراز احمد ٹیم منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے انتظامی امور دیکھیں گے۔ ٹورنامنٹ 12 دسمبر سے 21 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا۔
پاکستان کی انڈر 19 ٹیم آج سے کراچی میں تربیتی کیمپ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر مرحلے میں کھیلے گا جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ 14 دسمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos