لیما، پیرو: ایمیزون کے علاقے پیرو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو کشتیاں حادثے کا شکار ہو گئیں، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ پیرو کے مقامی بندرگاہی علاقے ایپاریہ میں پیش آیا۔ ایک کشتی مکمل طور پر ڈوب گئی جبکہ دوسری کشتی کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے وقت کشتی مسافروں کو اتارنے کے لیے رکی ہوئی تھی اور اس میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر افراد سوار تھے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ اب تک 28 افراد لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos