حسنین رضا نے ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

کولمبو، سری لنکا: پاکستان کے حسنین رضا نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ماسٹر 2 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

چیمپئن شپ 27 سے 30 نومبر تک کولمبو میں منعقد ہوئی، جس میں حسنین رضا نے 94 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کیا اور سب پاور لفٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

حسنین رضا نے 250 کلوگرام ڈیڈ لفٹ سمیت مجموعی طور پر 570 کلوگرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔