کراچی: لاپتا سب انسپکٹر لال بخش منظر عام پر آگیا،گزشتہ روز سے لاپتا بن قاسم تھانے کے سب انسپکٹر لال بخش نے دعویٰ کیا کہ ایس ایچ او نے انہیں زیر حراست ملزم کو مقابلے میں ہلاک کرنے کے لیے بلایا، انکار پر تشدد کیا۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایس ایچ او نے ان سے سرکاری پستول اور موبائل فون چھین لیے، باہر جاتے ہوئے چار افراد نے اغوا کیا اور بعد میں ایک ویرانے میں چھوڑ دیا۔ سب انسپکٹر نے راہ گیر کے فون سے 15 پر رابطہ کیا۔ ایس ایس پی ملیر واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos