اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائلین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ ترجمان ہائیکورٹ کے مطابق شہری اب اپنی شکایات ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے بھی بھیج سکتے ہیں، جبکہ شکایات ازالہ کی تفصیلات عدالت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ نظام شفافیت، جوابدہی اور نظم و ضبط کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے اور شہریوں کی رائے کے لیے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔
شہری اپنی شکایات درج کرنے کے لیے درج ذیل رابطہ استعمال کر سکتے ہیں:
ای میل: [email protected]
واٹس ایپ نمبر: 03136552827
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos