ممبئی: کویت سے بھارت کے شہر حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع ملنے کے بعد طیارے کو حیدرآباد کے بجائے ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرواز سے مسافروں اور سامان کو اتار کر طیارے کی تلاشی لی گئی، جس کے بعد ثابت ہوا کہ بم کی اطلاع جھوٹی تھی۔ اطلاع بم دھمکی آمیز ای میل کے ذریعے دی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پرواز میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔
ایئرپورٹ حکام نے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا اور تمام تر چیکنگ کے بعد طیارہ محفوظ قرار دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos