آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میکسویل کا کہنا تھا کہ وہ اس سال آئی پی ایل کی نیلامی میں حصہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ آئی پی ایل نے انہیں نہ صرف کھلاڑی بلکہ انسان کے طور پر بھی نکھارا ہے۔ انہوں نے عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے، شاندار فرنچائزز کی نمائندگی کرنے اور جنون سے بھرپور شائقین کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع حاصل کیا۔
میکسویل نے اپنی یادیں اور چیلنجز ہمیشہ دل میں رکھنے کا عندیہ دیا اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ ماہ انہیں پنجاب کنگز نے برقرار نہیں رکھا تھا، اور انہوں نے آئی پی ایل میں چار مختلف فرنچائزز کے لیے کھیلتے ہوئے طویل کیریئر گزارا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos