عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستانی مارکیٹرز کے لیے اپنا ایڈز مینیجر متعارف کرا دیا ہے۔ نئے ایڈز مینیجر کے ذریعے مارکیٹرز غیر ملکی اکاؤنٹس یا تیسرے فریق کی ایجنسیوں کے بغیر اشتہارات مکمل طور پر مینج کر سکیں گے، بجٹ کنٹرول کریں گے اور ہدفی سامعین تک پہنچ سکیں گے۔
اب پاکستانی ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بھی ادائیگی ممکن ہے، جس سے اشتہارات کی شفافیت اور آسانی میں اضافہ ہوگا۔ مارکیٹرز کم بجٹ میں بھی بڑے سامعین تک پہنچ سکتے ہیں اور اشتہارات کو لوکل زبانوں جیسے اردو، پنجابی اور پشتو میں پیش کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے مقامی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، فری لانسرز اور مارکیٹنگ کے شعبے میں جدت اور مقابلہ بڑھنے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، تاہم ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز اور پالیسیز کی پابندی لازمی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos