فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے پاکستان ٹیم کے دورۂ سری لنکا کا اعلان

لاہور: ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے پاکستان نے دورۂ سری لنکا کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے سری لنکا جائے گی، میچز7 جنوری، 9 جنوری اور11 جنوری کو دمبولا میں ہونگے۔ سیریز ورلڈکپ تیاریوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 25 نومبر کو مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا تھا۔ انڈیا اور سری لنکا میں منعقد ہونے والا ورلڈ کپ کا یہ دسواں ایڈیشن 20 ٹیموں کے درمیان 2024 کے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔