اسلام آباد: تحریک انصاف نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لئے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔ 7 روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں سیف اللہ ابڑو سے کہا گیا ہےکہ آپ کو27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہدایت دی گئی تھی ۔ پارلیمانی پارٹی کا تحریری فیصلہ پہنچایا کہ کوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گا۔ آپ نے پارلیمانی لیڈر کی ہدایت سے بھی انحراف کیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ۔
نوٹس کے متن کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیوں نہ آپ کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائرکیا جائے؟ 7 روز میں جواب نہ دیا تو پارٹی سربراہ تادیبی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos