سبی میں زلزلے کے جھٹکے،شدت4 ریکارڈ

 بلوچستان کے ضلع سبی میں  بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز سبی سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

اچانک جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ علاقے میں کچھ دیر تک بے چینی کی صورتحال رہی، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

محکمہ موسمیات صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے بھی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔