امریکا نے 19ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کر دیں

 

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کے لیے دائر کی گئی درخواستیں بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان ممالک میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی ان افراد پر لاگو ہے جن پر سابق صدر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے سے روکا تھا۔

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے معطل کر دیے گئے ہیں، جس میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امریکی شہریت کے قریب پہنچ چکے تھے۔

یہ اقدام افغان شہری کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا۔ واقعے میں ایک نیشنل گارڈ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔ اس کے بعد امریکا نے افغان پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزوں کا اجرا روک دیا اور تمام اسائلم کی درخواستوں پر بھی عارضی پابندی عائد کر دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدامات ملکی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں اور امریکی حکومت اس صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔