فوجی قیادت پر حکومت کے حق میں بولنے کا دباؤ ہے،کانگریس رہنما

بھارت میں کانگریس کی رکن پارلیمنٹ رینوکا چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی قیادت پر مرکزی حکومت کے حق میں بولنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ رینوکا چوہدری نے اس صورتحال کو "سب سے خوفناک” قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اس بیان کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت ردعمل دیا۔ بی جے پی کے ترجمان سی آر کیسوان نے رینوکا چوہدری کے بیانات کو تقسیم پیدا کرنے والا اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اس سے مسلح افواج کی عزت مجروح ہوتی ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے رینوکا چوہدری نے کہا کہ پہلی بار فوجی قیادت سامنے آ رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ ان پر حکومت کے حق میں بولنے کا دباؤ ہے۔

سی آر کیسوان نے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور ان کی جماعت کا فوج مخالف رویہ کوئی نیا نہیں ہے اور اس بیان سے سیاسی اختلافات کو ہوا دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔