لاہور : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔آئی سی سی نے بدھ کو نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس میں ٹی ٹوئنٹی میں آل راؤنڈر کیٹیگری میں پاکستان کے صائم ایوب نے زمبابوے کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
ٹی ٹوئنٹی میں آل راؤنڈر کیٹیگری میں سکندررضا ایک درجہ تنز لی کے بعد اب دوسرے نمبرپر چلے گئے جبکہ پاکستان کے محمد نواز 3 درجہ بہتری کے بعد چوتھے اور بھارت کے اکشر پٹیل ایک درجہ بہتری کے بعد 10 ویں نمبرپر آگئے۔آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ویرات کوہلی ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔
اکستان کے بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے کے ایل راہول 2 درجہ بہتر ی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں فخرزمان ایک درجہ بہتری کے بعد 25 ویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے میتھیو بریزکی 17 درجے کی بہتری کے بعد 31 ویں نمبرپر پہنچ گئے۔
آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشدخان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ کی بات کریں تو افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے مارکو یانسن 15 درجے کی بہتری کے بعد 20 ویں نمبر پر آگئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos