امریکی صدر ٹرمپ کا ہائی اسکلڈ ورکرز کے ویزا قواعد سخت کرنے کا فیصلہ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے امریکی سفارتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ایچ ون بی ویزا کے درخواست گزاروں کے پروفائلز کا سختی سے جائزہ لیا جائے۔ اس سلسلے میں درخواست دہندگان اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے افراد کے ریزیومے اور لنکڈ اِن پروفائلز بھی چیک کیے جائیں گے۔

نئی پالیسی کے تحت اگر کوئی درخواست گزار سنسرشپ یا مواد کی نگرانی جیسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اسے ایچ ون بی ویزا کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 2 دسمبر کو تمام امریکی سفارتی مشنز کو اس حوالے سے باضابطہ ہدایات جاری کیں۔

ایچ ون بی ویزے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں، اور یہی کمپنیاں بیرون ممالک—خصوصاً بھارت اور چین—سے بڑی تعداد میں بھرتیاں کرتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی کمپنیاں ہیں جن کی قیادت نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کی کھل کر حمایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔