خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خدشہ موجود ہے،سلمان اکرم راجا

 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں ہونے والے متعدد فیصلے دباؤ اور دھونس پر مبنی محسوس ہوتے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اگر بانی تحریک انصاف سے آج ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو یہ آئین کے خلاف ہوگا۔ ان کے مطابق ایسا فیصلہ حیران کن تو نہیں ہوگا، لیکن افسوس ضرور پیدا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملاقات روکنے کے لیے کسی آئینی یا قانونی شق کا حوالہ دینے سے قاصر ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔