پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطہ کاری کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
بنگلادیشی ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان سے فضائی رابطے کو دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاری کی جا رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں کراچی پہنچیں گی۔
ہائی کمشنر نے مزید بتایا کہ بنگلادیشی طیارے اپنی پرواز کے دوران بھارت کی فضائی حدود استعمال کریں گے تاکہ پاکستان تک آسان اور محفوظ آمد ممکن ہو سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos