اسلام آباد: وفاقی پولیس نے انسداد سائبر کرائم ونگ کو ختم کرتے ہوئے اس کے افسران اور اہلکاروں کو سی ٹی ڈی میں منتقل کر دیا ہے۔ سائبر کرائم ونگ کے پاس موجود مقدمات اور انکوائریز این سی سی آئی اے کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق انسداد سائبر کرائم ونگ میں تعینات افسران و اہلکاروں کی تعداد 22 ہے، جن میں انچارج انسپکٹر آصف خان، 3 سب انسپکٹر، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6 لیڈی کانسٹیبلز اور 10 مرد کانسٹیبلز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ کے پاس 112 شکایات تھیں، جن میں سے 2 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے جا چکے ہیں، 20 شکایات انکوائریز کی اسٹیج پر ہیں اور باقی 90 شکایات پر قانونی کارروائی جاری ہے۔
اس فیصلے کے بعد انسداد سائبر کرائم کے تمام کیسز اور عملہ مرکزی تحقیقاتی ادارے سی ٹی ڈی اور این سی سی آئی اے کے تحت کام کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos