فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔ ایوارڈ انہیں واشنگٹن میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کو یہ اعزاز آئندہ سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے مشترکہ فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کی تقریب میں پیش کیا گیا، جہاں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے انہیں ایوارڈ دیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیفا نے گزشتہ ماہ اس ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔ تنظیم کے مطابق یہ ایوارڈ ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو عالمی امن کے لیے نمایاں اور غیر معمولی کوششیں کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos