بھارت کا روسی شہریوں کے لیے مفت ویزے کا اعلان

 

 بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے روسی شہریوں کے لیے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان نئی دہلی میں ہونے والے بھارت-روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی شریک ہوئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم مودی نے بتایا کہ جلد ہی روسی شہری 30 روزہ ای ٹورسٹ ویزا اور 30 روزہ گروپ ٹورسٹ ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

اجلاس کے دوران بھارت اور روس نے دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔ بھارت نے مزید روسی ایس-400 میزائل سسٹمز حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور اپنے روسی ساختہ ایس یو-30 جنگی جہاز کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

دو طرفہ تجارت کا حجم فی الحال 68 ارب ڈالر ہے، اور بھارت کا مقصد 2030 تک اسے 100 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔