پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی بسیں بند

لاہور: محکمہ ماحولیات نے پنجاب یونیورسٹی کی دو بسیں بند کر دی ہیں جو دھواں چھوڑ رہی تھیں۔

محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت کی گئی ہے۔ بسوں کے عملے کے پاس ماحولیات کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ بند کی گئی بسوں کے خلاف ماحولیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔