میانوالی میں بیٹے کی خواہش پر والدین نے 2 ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا

میانوالی: بیٹے کے خواہشمند والدین نے 2 ماہ کی بیٹی کو پانی کی ٹنکی میں ڈبو کر قتل کر دیا

میانوالی: میانوالی کے علاقے کینالانوالہ میں بیٹے کے خواہشمند والدین نے اپنی 2 ماہ کی بیٹی کو پانی کی ٹنکی میں ڈبو کر قتل کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق والدین بچی کی پیدائش پر خوش نہیں تھے اور بیٹے کی خواہش رکھتے تھے۔ واقعے کے 2 روز بعد پولیس نے بچی کے والد کو گرفتار کر لیا، جبکہ والدہ فرار ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم سے نمونے فارنزک کے لیے لاہور بھیج دیے گئے ہیں اور رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔